ایشین ڈبلز اسکواش چیمپئن شپ: پاکستان نے فلپائن کو شکست دے دی

کھیل - 23 جون 2025
دونوں مقابلوں میں پاکستانی کھلاڑیوں نے مکمل کنٹرول کے ساتھ عمدہ کھیل پیش کیا، جس سے حریف ٹیموں کو سنبھلنے کا موقع نہ مل سکا۔ نور زمان اور ناصر اقبال کی جارحانہ حکمت عملی نے پاکستان کو ایونٹ میں نمایاں آغاز دلایا۔
ٹیم منیجمنٹ کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کا مورال بلند ہے اور ٹیم آئندہ میچز میں بھی اسی جذبے کے ساتھ میدان میں اترنے کے لیے پرعزم ہے۔ شائقین نے بھی ٹیم کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔