ملک بھر میں مون سون بارشوں کی نوید، کئی شہروں اربن فلڈنگ کا خدشہ

تازہ ترین - 24 جون 2025
محکمہ موسمیات کے مطابق 27 جون سے 29 جون کے دوران شہر قائد میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مون سون کا پہلا سسٹم 25 جون کو ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوگا، جو 26 جون سے سندھ، خاص طور پر کراچی، پر اثر انداز ہونا شروع کرے گا۔ اس دوران شہر میں گرمی کی شدت میں واضح کمی اور موسم خوشگوار رہنے کی توقع ہے۔
پنجاب کے مختلف شہروں میں بھی 25 سے 29 جون تک وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے، جب کہ اسلام آباد، راولپنڈی اور مضافاتی علاقوں میں 26 سے 28 جون کے درمیان گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
محمکہ موسمیات نے آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی شدید بارشوں کی وارننگ جاری کی ہے، جہاں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ موجود ہے۔