میں 16 سال کی ہوں، اداکارہ عینا آصف نے اپنی عمر سے متعلق قیاس آرائیوں پر خاموشی توڑ دی

انٹرٹینمنٹ - 24 جون 2025
ابھرتی ہوئی اداکارہ عینا آصف نے بالآخر اپنی عمر سے متعلق گردش کرتی افواہوں پر ردعمل دیتے ہوئے واضح کر دیا کہ وہ 16 سال کی ہیں اور رواں برس اپنی 17ویں سالگرہ منائیں گی۔
عینا آصف نے یہ بات نجی ٹی کے پروگرام ہمیں کہی۔ دورانِ گفتگو میزبان نے دلچسپ انداز میں نشاندہی کی کہ جب وہ 12-13 برس کی تھیں تو لوگوں کو لگتا تھا وہ 16-17 سال کی ہیں، اور اب جب وہ 16 برس کی ہو چکی ہیں تو لوگ انہیں 12 سالہ بچی سمجھتے ہیں۔
اس پر مسکراتے ہوئے عینا آصف نے کہا، میری عمر سے متعلق چہ مگوئیاں ہمیشہ سے ہوتی رہی ہیں۔ شروع میں یہ سب مجھے پریشان کرتا تھا، لیکن اب میں ان باتوں کو نظر انداز کرتی ہوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان کا اصل تعارف ان کا کام ہے، اور لوگوں کو چاہیے کہ وہ ان کی اداکاری کو جج کریں، نہ کہ ان کی نجی زندگی یا عمر پر بات کریں۔
عینا نے کہا کہ ہر سال باقاعدگی سے اپنی سالگرہ مناتی ہوں، اور میری عمر نہ کبھی چھپائی گئی ہے اور نہ بدلی گئی ہے۔ میں حقیقتاً 16 سال کی ہوں۔