پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، کاروبار روک دیا گیا

news-banner

پاکستان - 24 جون 2025

ایران اور اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی کے اعلانات کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی آئی ہے۔ 

 

اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز ہی 4 ہزار  پوائنٹس کی زبردست تیزی کے ساتھ ہوا، کاروبار کے دوران 100 انڈیکس کی 6 حدیں بحال ہوگئیں۔ 100 انڈیکس میں 5 فیصد اضافے کے بعد کاروبار روک دیا گیا۔

100انڈیکس میں 5 ہزار 878 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد 100 انڈیکس ایک لاکھ 22 ہزار 45 پوائنٹس پر آگیا۔

 

گزشتہ روز شدید گراوٹ کے بعد کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس ایک لاکھ 16 ہزار 167 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔