ہیڈنگلے ٹیسٹ: بھارتی کھلاڑی رشبھ پنٹ کو ایک ڈی میرٹ پوائنٹ مل گیا

news-banner

کھیل - 24 جون 2025

بھارت کے وکٹ کیپر بیٹر رشبھ پنت کو ہیڈنگلے ٹیسٹ کے تیسرے دن امپائر کے فیصلے پر ناراضگی کا اظہار کرنے پر آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کے تحت ایک ڈی میرٹ دے دیا گیا ہے۔ 

 

آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پنٹ نے آرٹیکل 2.8 کی خلاف ورزی کی، جو بین الاقوامی میچ کے دوران امپائر کے فیصلے پر برہمی یا اختلاف ظاہر کرنے سے متعلق ہے۔


 واقعہ کی تفصیلات
 

انگلینڈ کی پہلی اننگز کے 61ویں اوور میں ہیری بروک اور بین اسٹوکس کریز پر موجود تھے۔ رشبھ پنت نے گیند کی حالت پر امپائرز سے تبادلہ خیال کیا اور گیند کی تبدیلی کی درخواست کی۔

 

تاہم جب امپائرز نے گیند گیج سے جانچ کے بعد تبدیلی سے انکار کر دیا، تو پنٹ نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے غصے سے گیند کو زمین پر پھینک دیا ۔


 آئی سی سی کا ردعمل
 

یہ خلاف ورزی ہونے کے باعث پنٹ کو صرف وارننگ دی گئی اور ایک ڈی میرٹ پوائنٹ دیا گیا۔ 

 

رشبھ پنٹ پر یہ جرمانہ  آن فیلڈ امپائرز کرس گفینی، پال رائفل، تھرڈ امپائر شرف الدولہ ابن شہید اور فورتھ امپائر مائیک برنز کی جانب سے عائد کیا گیا۔ 

میچ کی صورتحال
 

ہیڈنگلے ٹیسٹ دلچسپ مرحلے میں داخل ہو چکا ہے، جہاں میزبان ٹیم کو میچ جیتنے کے لیے 350 رنز درکار ہیں اور اس کی تمام 10 وکٹیں باقی ہیں۔