فیکٹ چیک: ’یہ واشنگ الاؤنس ہے‘، سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے چیک پر پاکستان اسپورٹس بورڈ کا رد عمل آگیا

کھیل - 24 جون 2025
نیشنز کپ میں شاندار کارکردگی دکھا کر فائنل تک رسائی حاصل کرنے والی پاکستان ہاکی ٹیم کو پاکستان اسپورٹس بورڈ کی جانب سے ایسا "سرپرائز" چیک ملا کہ کھلاڑی حیران رہ گئے۔
ملائیشیا کے شہر کوالالمپور میں منعقدہ ٹورنامنٹ میں گرین شرٹس نے کئی بڑی ٹیموں کو شکست دے کر فائنل تک رسائی حاصل کی، اگرچہ نیوزی لینڈ نے ٹائٹل جیتا، لیکن پاکستانی ٹیم چاندی کے تمغے کے ساتھ وطن واپس لوٹی۔
وطن واپسی پر پاکستان اسپورٹس بورڈ نے کھلاڑیوں کو صرف 6,000 روپے اور ٹیم آفیشلز کو 5,600 روپے مالیت کے چیکس دیے۔ یہ رقم دیکھ کر کھلاڑیوں نے مایوسی اور ناراضی کا اظہار کیا اور اسے "پاکٹ منی" قرار دیتے ہوئے قومی کھیل کی توہین سے تعبیر کیا۔
اس حوالے سے جب لفظ ڈیجیٹل نے پاکستان سپورٹس بورڈ سے رابطہ کیا تو ان کا کہنا تھا کہ یہ واشنگ الاؤنس ہے جو ہر کھلاڑی کو ملتا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان سپورٹس بورڈکھلاڑیوں مختلف الاؤنسز کی مد میں چیک جاری کرتا ہے ۔