جڑواں شہروں میں موسلادھار بارش، نالہ لئی کی سطح بلند، نشیبی علاقے زیر آب

news-banner

تازہ ترین - 25 جون 2025

راولپنڈی اور اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف حصوں میں مون سون بارشوں کا سلسلہ زور پکڑ گیا ہے، جس کے باعث شہری علاقوں میں مسائل جنم لینے لگے ہیں۔

 

راولپنڈی میں شدید بارش کے بعد متعدد نشیبی علاقے زیر آب آ گئے جبکہ مختلف سڑکوں پر پانی جمع ہونے سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔ نالہ لئی میں پانی کی سطح میں خطرناک حد تک اضافہ دیکھا گیا، جس پر ضلعی انتظامیہ نے شہریوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

 

ادھر آزاد جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ مظفرآباد اور اس کے گردونواح میں موسم خوشگوار ہو گیا ہے، تاہم نشیبی علاقوں میں احتیاطی تدابیر کی ضرورت پر زور دیا جا رہا ہے۔

 

محکمہ موسمیات کے مطابق رواں سال مون سون سیزن میں معمول سے 25 فیصد زیادہ بارشیں متوقع ہیں، جبکہ پنجاب میں بارشوں کی شدت نسبتاً زیادہ رہے گی۔ ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ شدید بارشوں کے باعث شہری علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خطرہ پیدا ہو سکتا ہے، جس کے لیے متعلقہ اداروں کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔