ایبٹ آباد: ہرنو کے مقام پر ندی میں پانی کا بہاؤ بڑھنے سے سیاح پھنس گئے

پاکستان - 25 جون 2025
ایبٹ آباد کے علاقے ہرنو میں بارش کے بعد ندی میں اچانک پانی کا بہاؤ تیز ہو گیا، جس کے باعث متعدد سیاح ندی میں پھنس گئے۔
عینی شاہدین کے مطابق سیاح بارش رکنے کے بعد ندی میں موجود تھے کہ پانی کے بہاؤ میں اچانک اضافہ ہوا، جس سے وہ باہر نہ نکل سکے۔
مقامی افراد اپنی مدد آپ کے تحت پھنسے ہوئے سیاحوں کو نکالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ تاہم، اطلاع کے باوجود ریسکیو 1122 اور ضلعی انتظامیہ جائے وقوعہ پر نہ پہنچ سکی، جس پر شہریوں نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔
علاقہ مکینوں نے حکام سے فوری امدادی کارروائی کی اپیل کی ہے تاکہ کسی جانی نقصان سے بچا جا سکے۔