ڈی آئی خان: اغوا کے دوران دل کا دورہ، ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر نوید ظفر جاں بحق، 2 اہلکار بازیاب

پاکستان - 26 جون 2025
ٹانک کے ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر نوید ظفر اغوا کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہو گئے، جبکہ ان کے دو ساتھیوں کو سیکیورٹی اداروں نے بحفاظت بازیاب کرا لیا۔
تفصیلات کے مطابق نوید ظفر اپنے دفتر جانے کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ کے ذریعے روانہ ہوئے تھے، تاہم وہ دفتر نہ پہنچ سکے اور صبح سے ان کا کوئی رابطہ ممکن نہ ہو سکا۔ بعد ازاں معلوم ہوا کہ انہیں دو اہلکاروں سمیت راستے سے نامعلوم افراد نے اغوا کر لیا تھا۔
خاندانی ذرائع کے مطابق اغوا کے دوران نوید ظفر کو دل کا شدید دورہ پڑا، جس کے باعث وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور سیکیورٹی ادارے متحرک ہو گئے اور بروقت کارروائی کے دوران مغوی اہلکاروں کو بحفاظت بازیاب کر لیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مکمل تفتیش جاری ہے اور اغوا میں ملوث عناصر کی تلاش کے لیے آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔
نوید ظفر کی اچانک موت پر سرکاری حلقوں، ساتھیوں اور اہل خانہ میں گہرے دکھ اور افسوس کی لہر دوڑ گئی ہے۔