نارتھ کراچی میں پنکچر شاپ پر سوئے شخص کا بہیمانہ قتل

news-banner

پاکستان - 26 جون 2025

 

کراچی کے علاقے نارتھ کراچی سیکٹر اے فور میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں نامعلوم افراد نے پنکچر کی دکان پر سوئے ہوئے شخص کو چھریوں کے وار سے قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت مستقیم کے نام سے ہوئی ہے، جس نے چند روز قبل ہی مذکورہ مقام پر پنکچر کا کیبن قائم کیا تھا۔ واردات کے وقت مستقیم اپنے کیبن میں سو رہا تھا کہ حملہ آوروں نے اچانک دھاوا بول دیا اور اسے تیز دھار آلے سے وار کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا۔

ابتدائی تحقیقات میں پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے۔ مقتول کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دی گئی ہے، جب کہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔