ٹرمپ فیملی کی حمایت یافتہ کرپٹو کمپنی ورلڈ لبرٹی فنانشل کا ڈیبٹ کارڈ متعارف کرانے کا اعلان

news-banner

دنیا - 01 اکتوبر 2025

امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خاندان کی حمایت یافتہ کرپٹو کمپنی ورلڈ لبرٹی فنانشل نے اعلان کیا ہے کہ وہ ایک نیا ڈیبٹ کارڈ متعارف کرانے جا رہی ہے، جو کرپٹو اثاثوں کو روزمرہ کے اخراجات سے جوڑ دے گا۔

 

یہ اعلان کمپنی کے سی ای او زیک وٹکوف نے سنگاپور میں منعقدہ کرپٹو کانفرنس TOKEN2049 کے دوران کیا، جہاں ان کے ساتھ ورلڈ لبرٹی کے شریک بانی ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر بھی موجود تھے۔

 

وٹکوف کے مطابق، اگلی سہ ماہی میں پائلٹ پروگرام شروع کیا جائے گا اور ڈیبٹ کارڈ اس سال کے آخر یا 2026 کی پہلی سہ ماہی تک لانچ کر دیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ کمپنی کا مقصد عوام کو بینکوں جیسے روایتی مالیاتی اداروں کے بغیر براہِ راست مالی خدمات تک رسائی فراہم کرنا ہے۔

 

ورلڈ لبرٹی فنانشل، جس کا مقامی ٹوکن $WLFI ہے، حقیقی اثاثوں جیسے جائیداد، تیل، گیس، کپاس اور لکڑی کو "آن چین" ٹوکنائز کرنے پر بھی غور کر رہی ہے تاکہ ان کی تجارت زیادہ مؤثر بنائی جا سکے۔

 

خیال رہے کہ رواں سال مارچ میں کمپنی نے امریکی ڈالر سے منسلک ایک اسٹیبل کوائن USD1 متعارف کرانے کا بھی اعلان کیا تھا، جو امریکی ٹریژریز، ڈالر اور دیگر نقد مساوی اثاثوں سے سپورٹ کیا جائے گا۔