کراچی کے علاقے ملیر اور اطراف میں 3.2 شدت کے زلزلے کے جھٹکے

news-banner

پاکستان - 01 اکتوبر 2025

کراچی کے علاقے ملیر اور قریبی علاقوں میں آج صبح 9 بج کر 34 منٹ پر ہلکے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.2 اور گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔

 

یہ لگاتار دوسرا دن ہے کہ لانڈھی، ملیر اور اطراف میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کے باعث شہری گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے۔ خوش قسمتی سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔