آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ: صائم ایوب دنیا کے نمبر ون آل راؤنڈر قرار

news-banner

کھیل - 01 اکتوبر 2025

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی تازہ ترین ٹی ٹوئنٹی پلیئرز رینکنگ میں پاکستان کے نوجوان اسٹار صائم ایوب نے تاریخ رقم کرتے ہوئے آل راؤنڈرز کی فہرست میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے۔ صائم ایوب نے شاندار کارکردگی کے باعث چار درجے ترقی پائی اور بھارت کے ہاردیک پانڈیا کو پیچھے چھوڑ دیا۔

 

بھارت کے ہاردیک پانڈیا اب دوسرے نمبر پر ہیں۔ دیگر پاکستانی آل راؤنڈرز میں محمد نواز 13ویں اور فہیم اشرف 35ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔


بھارت کے ورون چکرورتھی اپنی پہلی پوزیشن برقرار رکھنے میں کامیاب رہے۔ پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی 12 درجے ترقی کے بعد 14ویں نمبر پر آ گئے، جبکہ ابرار احمد (7ویں)، سفیان مقیم (19ویں) اور حارث رؤف (33ویں) تنزلی کا شکار ہوئے۔


بھارت کے ابھیشک شرما پہلے نمبر پر برقرار ہیں۔ پاکستان کے صاحبزادہ فرحان نے 11 درجے بہتری کے بعد 13ویں پوزیشن حاصل کی۔ بابر اعظم دو درجے تنزلی کے بعد 37ویں اور محمد رضوان 41ویں نمبر پر چلے گئے۔ بھارت کے کپتان سوریا کمار یادیو 8ویں پوزیشن پر آ گئے ہیں۔