خیرپور میں گیس اور خام تیل کے نئے ذخائر کی دریافت، توانائی کے شعبے میں بڑی کامیابی

news-banner

کاروبار - 01 اکتوبر 2025

صوبہ سندھ کے ضلع خیرپور میں گیس اور خام تیل کے اہم ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔ آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) کے ترجمان کے مطابق بترسِم ایسٹ-1 نامی تلاشی کنویں سے یومیہ تقریباً 2 کروڑ 25 لاکھ مکعب فٹ گیس اور 690 بیرل خام تیل حاصل ہونے کی توقع ہے۔

 

یہ کنواں 30 جون 2025 کو کھودنا شروع کیا گیا تھا، جس کی گہرائی 3800 میٹر تک پہنچی۔ ترجمان نے بتایا کہ اس دریافت سے نہ صرف توانائی کے ذخائر میں اضافہ ہوگا بلکہ مقامی سطح پر پیداوار بڑھنے سے درآمدی بل میں کمی اور ملکی معیشت کو سہارا ملے گا۔