سپاٹیفائی کے بانی ڈینیل ایک کا سی ای او کے عہدے سے استعفیٰ، "مون شاٹ" ٹیکنالوجی منصوبوں پر توجہ کا اعلان

news-banner

تازہ ترین - 01 اکتوبر 2025

اسٹریمنگ پلیٹ فارم سپاٹیفائی کے بانی ڈینیل ایک نے اعلان کیا ہے کہ وہ آئندہ سال سی ای او کے عہدے سے دستبردار ہو جائیں گے تاکہ اپنی توجہ ڈیپ ٹیکنالوجی اور سماجی ترقی سے جڑے نئے منصوبوں پر مرکوز کر سکیں۔

 

ڈینیل ایک نے 2006 میں سپاٹیفائی کی بنیاد رکھی تھی، اس وقت جب موسیقی کی صنعت پائریسی اور کم ہوتی ہوئی فروخت کے بحران کا شکار تھی۔ ان کے آسان اور قانونی اسٹریمنگ ماڈل نے نہ صرف مارکیٹ کا نقشہ بدل دیا بلکہ سپاٹیفائی کو 140 ارب ڈالر کی عالمی میوزک انڈسٹری کی طاقت بنا دیا۔

 

42 سالہ ڈینیل ایک اگلے سال ایگزیکٹو چیئر کے طور پر اپنی خدمات جاری رکھیں گے، تاہم ان کا مقصد اب موسیقی سے ہٹ کر "اگلا سپاٹیفائی" تخلیق کرنا ہے۔ وہ ایسی ٹیکنالوجیز پر توجہ دے رہے ہیں جو معاشرے کے لیے نمایاں تبدیلی لا سکیں۔

 

انہوں نے اپنے پرائیویٹ انویسٹمنٹ فنڈ پرائما میٹریا کے ذریعے یورپی "مون شاٹ" منصوبوں میں 1 بلین یورو (1.18 بلین ڈالر) کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔ یہ سرمایہ کاری ڈیپ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، ماحولیات اور ہیلتھ ٹیک کے شعبوں میں ابتدائی مرحلے کے اسٹارٹ اپس پر کی جائے گی۔ 

 

ان کا کہنا ہے کہ مقصد صرف سرمایہ کاری نہیں بلکہ یورپ میں عالمی سطح کی طویل مدتی لیڈر کمپنیاں قائم کرنا ہے۔