اسلام آباد پولیس کی بڑی کارروائی، گاڑیاں چھیننے والا منظم گروہ گرفتار

news-banner

پاکستان - 26 جون 2025

اسلام آباد پولیس نے تھانہ بنی گالہ کی حدود میں اہم کارروائی کرتے ہوئے گاڑیاں بک کروا کر اسلحہ کی نوک پر چھیننے والی وارداتوں میں ملوث منظم گروہ کے 3 ارکان کو گرفتار کر لیا ہے۔

 

گرفتار ملزمان کے قبضہ سے چھینی گئی گاڑی کے پارٹس نقدی اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ بمعہ ایمونیشن برآمد کیا گیا۔

 

ملزمان کی شناخت نبیل احمد محمد اخلاق اور علی طاہر کے ناموں سے ہوئی ہے۔

 

ملزمان کے خلاف تھانہ بنی گالہ میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے

 

ڈی آئی جی اسلام آباد کا کہنا ہے کہ ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے۔

 

ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق کے مطابق منظم اور متحرک گینگز کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائیاں عمل میں لائی جا رہی ہیں۔