امانت میں خیانت کا کیس: نازش جہانگیر کو عدالت نے طلب کر لیا

news-banner

انٹرٹینمنٹ - 26 جون 2025

کینٹ کچہری لاہور میں پاکستان شوبز کی اداکارہ نازش جہانگیر کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔ اداکارہ کے وکیل کی جانب سے حاضری معافی کی درخواست پیش کی گئی۔ 

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ اداکارہ کی طبعیت ناساز ہونے اور وہ اسپتال میں داخل ہیں انہیں مہلت دی جائے۔  عدالت نے نازش جہانگیر کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں آئندہ سماعت پرطلب کرلیا۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر حاضری معافی کا اوریجنل سرٹیفکیٹ بھی طلب کرلیا۔  جوڈیشل مجسٹریٹ نے اداکار اسود کی درخواست پر سماعت کی، اسود کی جانب سے چوہدری بابر ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔  

استغاثہ نے موقف اختیار کیا گیا کہ اداکارہ نازش جہانگیر نے رقم لیکر واپس نہیں کی۔ استغاثہ کی جانب سے استدعا کی گئی کہ عدالت نازش جہانگیر کے خلاف امانت میں خیانت سمیت دیگر دفعات کے تحت قانونی کاروائی کرنے کا حکم دے۔