سونے کی قیمت میں آج بھی اضافہ ریکارڈ

پاکستان - 26 جون 2025
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں آج بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 13ڈالر کے اضافے سے 3ہزار 343ڈالر کی سطح پر آگئی۔
عالمی مارکیٹ میں اضافے کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت بھی 1ہزار 335روپے کے اضافے سے 3لاکھ 56ہزار روپے ہوگئی ہے۔
اس کے علاوہ فی 10 گرام سونے کی قیمت 1ہزار 144روپے بڑھ کر 3لاکھ 05ہزار 212روپے کی سطح پر آگئی ہے۔