ایشین ڈبلز اسکواش چیمپئن شپ: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر طلائی تمغہ جیت لیا

news-banner

کھیل - 26 جون 2025

ملائیشیا میں ہونے والی ایشین ڈبلز اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستانی ٹیم کو فائنل میں سخت مقابلے کے بعد بھارت کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا، جس کے بعد قومی کھلاڑی سلور میڈل کے حقدار ٹھہرے۔

فائنل میچ مردوں کے ڈبلز ایونٹ میں کھیلا گیا جو ایک گھنٹہ 27 منٹ تک جاری رہا۔ پاکستان کی نمائندگی نور زمان اور ناصر اقبال نے کی، جبکہ بھارتی ٹیم کی نمائندگی ابھے سنگھ اور ویلاون سینتھل کمار کی جوڑی نے کی۔ بھارتی کھلاڑیوں نے پہلا گیم 9-11 سے ہارنے کے بعد شاندار کم بیک کرتے ہوئے اگلے دونوں گیمز 5-11 اور 5-11 سے جیت لیے۔

یوں پاکستان فائنل 2-1 سے ہار کر سلور میڈل کے ساتھ ایونٹ سے رخصت ہوا۔ اگرچہ قومی کھلاڑیوں نے عمدہ کھیل پیش کیا، لیکن فتح بھارت کے نام رہی۔