کراچی: 8 بیٹیوں کی 60 سالہ ماں پر تشدد کے بعد قتل

پاکستان - 26 جون 2025
کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں آٹھ بیٹیوں کی ماں 60 سالہ خاتون کو بہیمانہ تشدد کے بعد قتل کر دیا گیا۔ پولیس کو متاثرہ خاتون کی لاش سیکٹر اے 21 کی جھاڑیوں سے ملی۔
پولیس کے مطابق، خاتون کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ابتدائی کارروائی کے بعد اسے مردہ خانے بھیج دیا گیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ مقتولہ مبینہ طور پر ناظم آباد سے لاپتا ہوئی تھی، تاہم اس بات کی فوری تصدیق نہیں ہو سکی کہ جھاڑیوں سے ملنے والی لاش اسی خاتون کی ہے یا نہیں۔ پولیس نے ابتدائی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی ہے، جب کہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔