پاکستان - 14 اکتوبر 2025
نعمان علی اور ساجد خان کی تباہ کن بولنگ، جنوبی افریقا 269 رنز پر ڈھیر‘ پاکستان کو 109 رنز کی برتری

کھیل - 14 اکتوبر 2025
لاہور ٹیسٹ کے تیسرے روز پاکستان کے اسپنرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جنوبی افریقا کی پوری ٹیم کو 269 رنز پر پویلین واپس بھیج دیا۔
پاکستان کی پہلی اننگز کے 378 رنز کے جواب میں مہمان ٹیم نے دن کا آغاز 216 رنز چھ کھلاڑی آؤٹ سے کیا، مگر پاکستانی بولرز کے سامنے زیادہ دیر نہ ٹھہر سکے۔
جنوبی افریقا کی جانب سے ٹونی ڈی زورزی نے عمدہ بلے بازی کرتے ہوئے 104 رنز کی سنچری اسکور کی، جبکہ رائن ریکلٹن نے 71 رنز کی مزاحمتی اننگز کھیلی۔ تاہم باقی بیٹرز پاکستانی اسپنرز کے سامنے بے بس نظر آئے۔
پاکستان کی طرف سے نعمان علی نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے 6 وکٹیں حاصل کیں، ساجد خان نے 3 اور سلمان علی آغا نے 1 وکٹ اپنے نام کی۔
پاکستان کو پہلی اننگز میں 109 رنز کی واضح برتری حاصل ہوگئی ہے۔
اس سے قبل پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں 378 رنز بنائے تھے، جس میں امام الحق اور سلمان علی آغا نے 93، 93 رنز، کپتان شان مسعود نے 76 اور محمد رضوان نے 75 رنز کی شاندار اننگز کھیلی تھی۔