صدر ٹرمپ کی خواہش: پاکستان اور بھارت بہترین ہمسائے بن کر رہیں

news-banner

دنیا - 14 اکتوبر 2025

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ چاہتے ہیں کہ پاکستان اور بھارت بہترین ہمسائے بن کر رہیں اور خطے میں امن و استحکام قائم ہو۔


واشنگٹن میں پریس کانفرنس کے دوران صدر ٹرمپ نے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب دیکھ کر انہیں ایک عظیم رہنما قرار دیا۔ اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے مسکراتے ہوئے کہا کہ "ہم نے بھارت کے 7 طیارے گرائے تھے۔"


صدر ٹرمپ نے گفتگو کے دوران آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا بھی ذکر کیا اور انہیں اپنا "فیورٹ فیلڈ مارشل" قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ وزیراعظم شہباز شریف سے کہیں گے کہ وہ میری جانب سے فیلڈ مارشل عاصم منیر کا شکریہ ادا کریں۔


صدر ٹرمپ نے مزید بتایا کہ ماضی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ممکنہ جنگ کو انہوں نے "ٹیرف ڈپلومیسی" کے ذریعے روکا تھا، یعنی تجارتی دباؤ کے ذریعے کشیدگی کو کم کیا گیا۔


انہوں نے ایک بار پھر زور دیا کہ ان کی خواہش ہے کہ دونوں ممالک پرامن اور تعاون پر مبنی ہمسائیگی کے رشتے کو فروغ دیں۔