ایرانی سپریم لیڈر کو نشانہ بنانا چاہتے تھے مگر موقع نہیں ملا، اسرائیلی وزیر دفاع

news-banner

دنیا - 27 جون 2025

اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے تہلکہ خیز انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کو نشانہ بنانے کا منصوبہ تھا، لیکن آپریشنل موقع میسر نہیں آ سکا۔

اسرائیلی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں اسرائیل کاٹز نے بتایا کہ آیت اللہ خامنہ ای کو حملے کی پیشگی اطلاع مل گئی تھی جس کے باعث وہ روپوش ہو گئے، اور انہوں نے پاسداران انقلاب کے نئے کمانڈرز سے رابطہ ختم کر دیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر ایران نے دوبارہ جوہری پروگرام شروع کیا تو اسرائیل دوبارہ کارروائی کر سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے اسرائیل کو امریکا کی جانب سے گرین سگنل بھی حاصل ہے، تاہم فی الحال ایسے آثار نظر نہیں آ رہے کہ ایران حالیہ حملوں کے بعد اپنی جوہری تنصیبات کو دوبارہ بحال کرے گا۔