ایس سی او اجلاس: خواجہ آصف کے بعد بولنے کی بھارتی وزیر دفاع کی درخواست مسترد

پاکستان - 27 جون 2025
شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے دفاع اجلاس میں بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کو پاکستانی وزیر دفاع خواجہ آصف کے بعد بولنے کی اجازت نہیں دی گئی۔
اجلاس کے دوران خواجہ آصف نے اپنی تقریر میں پاکستان میں بھارتی مداخلت کے ٹھوس شواہد تمام رکن ممالک کے سامنے پیش کیے۔ انہوں نے جعفر ایکسپریس پر حملہ اور کلبھوشن یادیو کے معاملے کا بھی حوالہ دیا۔
خواجہ آصف کی تقریر کے بعد بھارتی وزیر دفاع نے چینی وزیر سے دوبارہ بولنے کی اجازت طلب کی، تاہم چینی حکام نے یہ درخواست مسترد کر دی۔
میڈیا سے گفتگو میں وزیر دفاع نے کہا کہ ایس سی او اعلامیے میں کشمیر اور بلوچستان سے متعلق نکات شامل کیے گئے، جن پر پاکستان کے مؤقف کی کئی ممالک نے تائید کی۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ایس سی او کا اعلامیہ ہمیشہ مشترکہ طور پر جاری کیا جاتا ہے، اگر کوئی رکن اس پر دستخط نہ کرے تو اعلامیہ جاری نہیں ہوتا۔ اس بار تنظیم کے 9 رکن ممالک اعلامیے پر متفق تھے لیکن بھارت نے دستخط سے انکار کر دیا۔