صرف 12 دن میں 20 ارب ڈالر کا نقصان، اسرائیل مالی بحران کے دہانے پر

news-banner

دنیا - 27 جون 2025

ایران کے ساتھ حالیہ 12 روزہ جنگ کے دوران اسرائیل کو شدید معاشی دھچکا لگا ہے، جس کے نتیجے میں ملک دیوالیہ پن کے قریب پہنچ چکا ہے۔

ایرانی اور اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق، جنگ کے باعث اسرائیل کو 12 ارب ڈالر کا براہ راست اور مجموعی طور پر 20 ارب ڈالر تک کا معاشی نقصان برداشت کرنا پڑا۔ یہ نقصانات فوجی اخراجات، بنیادی ڈھانچے کی تباہی، میزائل حملوں، متاثرہ افراد کو معاوضے اور کاروباری سرگرمیوں کی بندش کی صورت میں ہوئے۔

اسرائیلی معیشت پر دباؤ اس حد تک بڑھ چکا ہے کہ ملکی بجٹ خسارہ 6 فیصد تک پہنچنے کا خدشہ ہے۔ مقامی اخبارات کے مطابق صرف فوجی اخراجات 5 ارب ڈالر تک پہنچ چکے ہیں، جبکہ جنگ کے دوران 15 ہزار سے زائد شہری بے گھر ہو گئے۔

متاثرین کے رہائش، خوراک اور دوبارہ تعمیر کے اخراجات بھی حکومت کے مالی بوجھ میں اضافے کا باعث بنے ہیں۔ اس وقت تک حکومت کو 41 ہزار سے زائد معاوضے کی درخواستیں موصول ہو چکی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی وزارت خزانہ اب امریکا سے مالی امداد یا قرض کی ضمانت حاصل کرنے پر غور کر رہی ہے تاکہ دفاعی بجٹ اور دیگر ضروریات پوری کی جا سکیں۔

ایرانی میزائل حملوں میں اسرائیلی حکام کے مطابق 29 افراد ہلاک اور 3200 سے زائد زخمی ہوئے۔