ترکی کی ایف-35 پروگرام میں واپسی کی خواہش، ایردوان کا صدر ٹرمپ سے رابطہ

دنیا - 27 جون 2025
ترک صدر رجب طیب ایردوان نے ایک بار پھر امریکی ایف-35 اسٹیلتھ فائٹر پروگرام میں شمولیت کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس معاملے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے بات چیت ہو چکی ہے اور مثبت پیش رفت کی امید ہے۔
نیٹو اجلاس سے واپسی پر طیارے میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا کہ "ہم نے کبھی ایف-35 پروگرام سے دستبرداری کا فیصلہ نہیں کیا، اب دوبارہ شراکت کے لیے امریکی حکام سے بات چیت جاری ہے اور تکنیکی سطح پر مذاکرات بھی شروع ہو چکے ہیں۔"
یاد رہے کہ امریکا نے 2020 میں ترکی کو ایف-35 پروگرام سے اس وقت نکال دیا تھا جب انقرہ نے روس سے S-400 فضائی دفاعی نظام خریدا تھا، جس پر امریکا نے پابندیاں بھی عائد کیں۔
ترکی نے ہمیشہ اس فیصلے کو غیر منصفانہ قرار دیتے ہوئے یا تو پروگرام میں واپسی یا مالی ازالے کا مطالبہ کیا ہے۔ ترک قیادت کا مؤقف ہے کہ ایف-35 طیارہ منصوبے میں ترکی کی شراکت اور سرمایہ کاری کا احترام کیا جانا چاہیے۔