اسٹیٹ بینک یکم جولائی کو عوامی لین دین کے لیے بند رہے گا

news-banner

پاکستان - 27 جون 2025

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (SBP) نے جمعے کے روز ایک اعلامیے میں اطلاع دی ہے کہ یکم جولائی 2025 (منگل) کو ملک بھر میں بینک ہالی ڈے منایا جائے گا، جس کے تحت تمام کمرشل بینک، ڈیولپمنٹ فنانس انسٹی ٹیوشنز (DFIs)، اور مائیکروفنانس بینک (MFBs) عوام کے لیے بند رہیں گے۔

 

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا:

 

"اسٹیٹ بینک آف پاکستان یکم جولائی 2025 (منگل) کو عوامی لین دین کے لیے بند رہے گا، یہ دن بینک ہالی ڈے کے طور پر منایا جائے گا۔"

نوٹیفکیشن میں مزید وضاحت کی گئی کہ:

 

"تمام بینک، DFIs، اور MFBs مذکورہ تاریخ کو عوامی لین دین کے لیے بند ہوں گے، تاہم بینکوں کے ملازمین حسب معمول دفتر میں حاضر ہوں گے۔"

یکم جولائی کو ہر سال بینکوں میں مالی سال کے اختتام پر اندرونی حساب کتاب اور مالیاتی رپورٹنگ کے امور انجام دیے جاتے ہیں، جس کی وجہ سے یہ تعطیل روایتی طور پر دی جاتی ہے۔