ایما اسٹون کا انکشاف: "ایڈیگٹن" فلم سائن کرنے کی سب سے بڑی وجہ ہدایت کار آری آیسٹر تھے

دنیا - 28 جون 2025
و بار آسکر ایوارڈ جیتنے والی ہالی وڈ اداکارہ ایما اسٹون نے انکشاف کیا ہے کہ اُن کی نئی ہارر-معمہ فلم ایڈیگٹن سائن کرنے کی سب سے بڑی وجہ ہدایت کار آری آیسٹر تھے۔
ایکسٹرا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ایما اسٹون نے آری آیسٹر کے منفرد انداز اور اُن کے ساتھ ذاتی تعلق پر بات کی۔
"سچ کہوں تو مجھے اسکرپٹ بہت پسند آیا، لیکن اس فلم میں شامل ہونے کی سب سے بڑی وجہ آری تھے،" ایما نے کہا۔
"مجھے آری کی پچھلی فلمیں بہت پسند ہیں۔ مجھے وہ ایک شخص کے طور پر بھی بے حد پسند ہیں۔ میں انہیں کئی سالوں سے جانتی ہوں، اس لیے جب انہوں نے پوچھا کہ کیا میں اس پراجیکٹ کا حصہ بننا چاہتی ہوں، تو میں نے فوراً ہاں کر دی، کیونکہ میں واقعی ان کے ساتھ کام کرنا چاہتی تھی۔"
آری آیسٹر Hereditary، Midsommar اور Beau Is Afraid جیسی مشہور فلموں کے لیے جانے جاتے ہیں۔
ایما اسٹون نے اس خواہش کا بھی اظہار کیا کہ وہ مستقبل میں بھی آری کے ساتھ کام کرنا چاہیں گی۔ "اگر وہ مجھے لینا چاہیں، تو میں ضرور کام کرنا چاہوں گی،" اداکارہ نے کہا۔
ایڈیگٹن، جو 18 جولائی 2025 کو ریلیز کے لیے شیڈول ہے، اس میں ایما اسٹون کے ساتھ پیڈرو پاسکل، جوکین فینکس اور آسٹن بٹلر شامل ہیں۔
تاہم، ایما نے بتایا کہ ان کا پیڈرو پاسکل کے ساتھ فلم میں کوئی سین نہیں ہے۔
"ہم دونوں کا فلم میں آمنا سامنا نہیں ہوتا، لیکن میں فلم سے باہر ان سے ملی ہوں، تو لگتا ہے یہ توازن قائم ہو گیا،" ایما نے مسکراتے ہوئے کہا۔
ایما اسٹون نے پیڈرو پاسکل کی آنے والی مارول فلم The Fantastic Four: First Steps پر بھی پرجوش ردِعمل دیا، جو 25 جولائی 2025 کو ریلیز ہوگی۔
"ظاہر ہے کہ میں فینٹاسٹک فور دیکھوں گی۔ وہ ٹریلر؟ اور وہ زبردست گانا؟ پیڈرو میرے لیے کافی ہیں، لیکن جب اس پر وہ گانا بھی شامل ہو گیا؟ تو میں تو ضرور دیکھوں گی،" ایما اسٹون نے گفتگو مکمل کی۔