سپریم کورٹ نے خود اپنے ہی فیصلے کو شکست دی ہے، کنول شوزب

news-banner

پاکستان - 28 جون 2025

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے خواتین ووٹرز کی توہین کی گئی ہے اور پی ٹی آئی کی خواتین کے لیے مختص نشستیں ہارنے والی جماعتوں کی جھولی میں ڈال دی گئی ہیں۔

 

"خیبرپختونخواہ میں خواتین کی 24 نشستیں ان جماعتوں کو دی جا رہی ہیں جنہیں عوام نے مسترد کر دیا تھا۔"

کنول شوزب نے مزید کہا کہ

"کل ایک بار پھر انتخابات پر ڈاکہ مارا گیا ہے، یہ دوسرا انتخابی حملہ ہے۔"

انہوں نے خبردار کیا کہ اس فیصلے کے اثرات جلد ہی پارلیمان اور ملکی سیاست میں واضح طور پر دیکھے جا سکیں گے۔

 

"یہ فیصلہ نہ صرف آئینی و جمہوری عمل پر سوالیہ نشان ہے بلکہ عوامی مینڈیٹ کی کھلی توہین بھی ہے