پیٹرول بم تیار، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان

news-banner

پاکستان - 30 جون 2025

اسلام آباد: مہنگائی کی ستائی عوام کے لیے ایک اور بری خبر، حکومت آئندہ 15 روز کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر غور کر رہی ہے۔
 

ذرائع کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 11 روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 15 روپے فی لٹر تک اضافہ متوقع ہے۔ قیمتوں میں مجوزہ رد و بدل کا حتمی فیصلہ آج رات متوقع ہے۔
 

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) قیمتوں میں اضافے سے متعلق سمری آج وزارت پٹرولیم کو ارسال کرے گی، جس کے بعد وزیر خزانہ وزیراعظم کی مشاورت سے نئی قیمتوں کا باضابطہ اعلان کریں گے۔
 

قیمتوں میں متوقع اضافے کی بنیادی وجوہات عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ اور روپے کی قدر میں حالیہ کمی بتائی جا رہی ہیں۔