ٹرمپ نے ایران سے بات چیت یا کسی پیشکش کی خبروں کو مسترد کر دیا

news-banner

دنیا - 30 جون 2025

واشنگٹن: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران سے کسی بھی قسم کی بات چیت یا پیشکش کی خبروں کی سختی سے تردید کر دی ہے۔
 

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اپنے حالیہ بیان میں ٹرمپ نے کہا ہے کہ "نہ تو میں ایران سے بات کر رہا ہوں اور نہ ہی انہیں کوئی پیشکش دے رہا ہوں"۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ امریکا نے ایران کی جوہری تنصیبات کو مکمل طور پر تباہ کر دیا ہے۔
 

یاد رہے کہ چند روز قبل ٹرمپ نے کہا تھا کہ ممکن ہے اگلے ہفتے ایران سے مذاکرات ہوں اور کسی معاہدے پر دستخط بھی ہو جائیں۔ امریکی میڈیا نے یہ بھی دعویٰ کیا تھا کہ واشنگٹن ایران کے ساتھ مذاکرات میں اقتصادی پابندیاں ختم کرنے کی پیشکش کر سکتا ہے۔
 

تاہم ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اس بات کی تردید کی تھی کہ ایران اور امریکا کے درمیان کوئی بات چیت ہو رہی ہے یا کوئی معاہدہ زیر غور ہے۔