کاروبار - 28 نومبر 2025
بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی، محکمہ موسمیات نے سیاحوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کردی
تازہ ترین - 04 نومبر 2025
محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ منگل کے روز ملک کے بالائی علاقوں میں تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ پہاڑی مقامات پر برفباری کا امکان ہے۔
محکمہ نے مسافروں اور سیاحوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ موسمی حالات کے پیش نظر خاص طور پر پہاڑی علاقوں کا سفر احتیاط سے کریں، کیونکہ آندھی، تیز ہواؤں اور ژالہ باری کے باعث کمزور انفرا اسٹرکچر کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔
پیشگوئی کے مطابق بالائی خیبرپختونخوا، شمال مشرقی پنجاب، خطۂ پوٹھوہار، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے۔ چند مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔
دوسری جانب ملک کے وسطی اور جنوبی حصوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، جبکہ پنجاب کے متعدد اضلاع میں اسموگ برقرار ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران زیادہ تر علاقوں میں موسم خشک رہا اور پہاڑی علاقوں میں سردی میں اضافہ دیکھا گیا۔
مٹھی میں سب سے زیادہ 22 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
آج ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت میں لیہہ منفی 3، اسکردو منفی 2، جبکہ بابوسر اور زیارت میں صفر ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔
اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ تیز ہواؤں، گرج چمک اور ممکنہ ژالہ باری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
بالائی خیبرپختونخوا کے اضلاع بشمول چترال، دیر، سوات، کوہستان، مالم جبہ، کالام، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، بٹگرام، پشاور، مردان، نوشہرہ، چارسدہ، کرم اور وزیرستان میں بھی بارش اور برفباری متوقع ہے۔
گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے، جبکہ شمالی پنجاب کے اضلاع راولپنڈی، جہلم، گوجرانوالہ، سیالکوٹ اور لاہور میں بھی بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔
دیکھیں

