تلنگانہ میں کیمیکل فیکٹری میں دھماکہ، 10 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

news-banner

دنیا - 30 جون 2025

حیدرآباد (بھارت): بھارتی ریاست تلنگانہ کے ضلع سنگا ریڈی کے صنعتی علاقے میں واقع ایک کیمیکل فیکٹری میں زور دار دھماکے کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق اور 26 زخمی ہو گئے۔

 

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکے کے فوری بعد فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی جس نے فیکٹری کے بڑے حصے کو لپیٹ میں لے لیا۔ ریسکیو ٹیموں نے زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا، جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

 

ریسکیو اہلکاروں کی جانب سے آگ بجھانے اور متاثرین کو نکالنے کا آپریشن تاحال جاری ہے، جبکہ حکام نے واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔