کاروبار - 28 نومبر 2025
لاہور میں فضائی آلودگی خطرناک حد تک بڑھ گئی، دیگر شہروں میں معمولی بہتری
تازہ ترین - 04 نومبر 2025
پنجاب کے کئی اضلاع میں اسموگ کی شدت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، تاہم لاہور میں فضائی آلودگی اب بھی خطرناک حد تک پہنچ چکی ہے۔
عالمی ماحولیاتی ویب سائٹ کے مطابق لاہور میں ایئر کوالٹی انڈیکس 358 تک جا پہنچا ہے، جو انتہائی مضرِ صحت قرار دیا جاتا ہے۔ فیصل آباد میں یہ شرح 246، ملتان میں 219 اور گوجرانوالہ میں 195 ریکارڈ کی گئی۔
ماہرین صحت نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلیں اور ماسک کا استعمال لازمی کریں۔
ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق 301 سے زائد سطح کو خطرناک آلودگی تصور کیا جاتا ہے، جس کے تحت لاہور اس وقت شدید ماحولیاتی بحران کا شکار ہے۔
دیکھیں

