اسلام آباد اور کئی علاقوں میں موسلادھار بارش، متعدد مقامات پر بجلی معطل

news-banner

پاکستان - 01 جولائی 2025

اسلام آباد اور گرد و نواح میں رات گئے گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی، جس کے باعث کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی۔

 

آزاد کشمیر کے علاقے باغ اور اس کے مضافات میں بھی تیز بارش ہوئی، جس سے معمولات زندگی متاثر ہوئے۔

 

محکمہ موسمیات کے مطابق آج اسلام آباد، پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا اور کشمیر کے مختلف حصوں میں مزید موسلادھار بارش کا امکان ہے، جبکہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

 

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ 34 ملی میٹر بارش اٹک میں ریکارڈ کی گئی۔