متحدہ عرب امارات میں جولائی 2025 کے لیے پیٹرول اور ڈیزل مہنگا

news-banner

دنیا - 01 جولائی 2025

متحدہ عرب امارات نے جولائی 2025 کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے، جس کے بعد مختلف اقسام کے ایندھن کی قیمتیں نئی سطح پر پہنچ گئی ہیں۔

 

سرکاری اعلان کے مطابق سپر 98 فیول کی نئی قیمت 2 درہم 70 فلس فی لیٹر مقرر کی گئی ہے، جو پاکستانی کرنسی میں تقریباً 208 روپے 60 پیسے بنتی ہے۔

 

اسی طرح اسپیشل 95 پیٹرول اب 2 درہم 58 فلس فی لیٹر میں دستیاب ہوگا، جو کہ پاکستانی روپوں میں 199 روپے 33 پیسے کے برابر ہے۔

 

قیمتوں میں یہ اضافہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ اور مقامی ریگولیٹری پالیسیوں کے تناظر میں کیا گیا ہے۔