کراچی موسم ابر آلود، بوندا باندی کا امکان، درجہ حرارت 35 ڈگری تک جانے کے امکانات

پاکستان - 01 جولائی 2025
شہرِ قائد میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم مرطوب اور مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ صبح اور رات کے اوقات میں شہر کے مختلف علاقوں میں ہلکی بوندا باندی ہو سکتی ہے۔
موسمیاتی رپورٹ کے مطابق کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کی توقع ہے، جبکہ کم سے کم درجہ حرارت گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
شہر میں سمندری ہوائیں 11 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں، اور ہوا میں نمی کا تناسب 82 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے باعث موسم خاصا مرطوب محسوس ہو رہا ہے۔
محکمہ موسمیات نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ گرم اور مرطوب موسم کے باعث احتیاطی تدابیر اختیار کریں، خاص طور پر صبح و شام کے وقت سفر کرنے والے افراد محتاط رہیں۔