بینک آج پبلک ڈیلنگ کے لیے بند رہیں گے، اسٹیٹ بینک کا اعلامیہ

پاکستان - 01 جولائی 2025
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج ملک بھر میں تمام بینک عوامی لین دین (پبلک ڈیلنگ) کے لیے بند رہیں گے۔
اعلامیے کے مطابق کمرشل بینکوں، ترقیاتی مالیاتی اداروں اور مائیکرو فنانس بینکوں میں بھی عوامی لین دین معطل رہے گی، تاہم بینکوں کا عملہ معمول کے مطابق دفاتر میں موجود ہوگا اور اندرونی امور سرانجام دیتا رہے گا۔