ایران-اسرائیل جنگ بندی ‘ بلوچستان میں ایرانی پیٹرول سستا ، سرکاری نرخوں میں اضافہ برقرار

پاکستان - 01 جولائی 2025
بلوچستان میں ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے بعد ایرانی تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ مقامی ذرائع کے مطابق ایرانی پیٹرول کی قیمت 300 روپے فی لیٹر سے کم ہو کر اب 210 روپے فی لیٹر تک آ گئی ہے۔
دوسری جانب وفاقی حکومت نے آئندہ 15 دن کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے 39 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 272 روپے 98 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
اسی طرح پیٹرول کی قیمت میں بھی 8 روپے 36 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول اب 266 روپے 79 پیسے فی لیٹر میں دستیاب ہوگا۔ یہ نئی قیمتیں فوری طور پر نافذ العمل ہو چکی ہیں۔
بلوچستان کے بعض سرحدی علاقوں میں عوام اب سستا ایرانی ایندھن خرید رہے ہیں، تاہم حکومتی نرخ بدستور بلند سطح پر برقرار ہیں۔