راولپنڈی: رینج روڈ پر سلنڈر دھماکہ، 4 بچوں سمیت 7 افراد زخمی

news-banner

پاکستان - 01 جولائی 2025

راولپنڈی کے علاقے تھانہ نصیر آباد کی حدود میں واقع رینج روڈ پر گیس لیکج کے باعث سلنڈر زور دار دھماکے سے پھٹ گیا، جس کے نتیجے میں 4 بچوں، 2 خواتین اور ایک مرد سمیت 7 افراد زخمی ہو گئے۔

 

|ذرائع کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور تمام زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ دھماکے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

 

واضح رہے کہ حالیہ برسوں میں غیر معیاری ایل پی جی سلنڈرز کے استعمال اور حفاظتی اقدامات کی عدم پیروی کے باعث اس قسم کے حادثات میں اضافہ ہو چکا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اکثر حادثات اوگرا کے مقرر کردہ سیفٹی اسٹینڈرڈز کو نظرانداز کرنے کا نتیجہ ہوتے ہیں۔

 

عوام کو چاہیے کہ سلنڈرز کے استعمال میں انتہائی احتیاط برتیں، خاص طور پر گیس لیکج کی صورت میں فوری اقدامات کریں۔ خواتین اور ہوٹلوں میں کچن اسٹاف کو بھی اس حوالے سے باقاعدہ آگاہی اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ضرورت ہے تاکہ قیمتی انسانی جانوں کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔