پنجاب اسمبلی: 26 معطل اپوزیشن ارکان ڈی سیٹ ‘ قانونی کارروائی شروع

news-banner

پاکستان - 01 جولائی 2025

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کے 26 معطل ارکان کے خلاف ڈی سیٹ کرنے کی قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ اسمبلی سیکریٹریٹ ذرائع کے مطابق اسپیکر آفس نے اس معاملے پر محکمۂ قانون پنجاب سے باضابطہ مشاورت کا آغاز کر دیا ہے۔

 

معاملے پر آئینی و قانونی نکات کا تفصیلی جائزہ لیا جا رہا ہے، جب کہ اس ضمن میں اعلیٰ عدالتی فیصلوں کا بھی مطالعہ کیا جا رہا ہے، جن میں سابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے حمزہ شہباز سے متعلق فیصلے پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔

 

یاد رہے کہ مذکورہ اپوزیشن ارکان کو وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی تقریر کے دوران نعرے بازی اور احتجاج پر معطل کیا گیا تھا۔ اب اسپیکر آفس ان کی رکنیت کے خاتمے کے لیے آئندہ لائحہ عمل ترتیب دینے میں مصروف ہے۔