جان سینا نے انٹر کانٹینینٹل چیمپئن شپ جیت کر WWE میں گرینڈ سلم مکمل کر لیا

news-banner

کھیل - 13 نومبر 2025

ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ (WWE) کے سپر اسٹار جان سینا نے اپنے شاندار کیریئر میں ایک اور تاریخی سنگِ میل عبور کرتے ہوئے پہلی بار انٹر کانٹینینٹل چیمپئن شپ اپنے نام کر لی۔

 

یہ فتح مانڈے نائٹ را کے دوران ہوئی، جہاں سینا نے ڈومینک مسٹیریو کو شکست دی۔ یہ مقابلہ امریکی شہر بوسٹن کے مشہور ٹی ڈی گارڈن میں ہوا۔

 

 زبردست استقبال کے بعد سینا نے ناظرین سے الوداعی خطاب کیا، تاہم ڈومینک مسٹیریو نے انہیں چیلنج کیا، جس پر WWE کے چیف کنٹینٹ آفیسر ٹرپل ایچ نے فوری طور پر ٹائٹل میچ کا اعلان کر دیا۔

 

مسٹیریو کی بھرپور کوششوں کے باوجود سینا نے فراگ اسپلیش اور اپنی مشہور ایٹیٹیوڈ ایڈجسٹمنٹ سے زوردار وار کیا، جس کے نتیجے میں مسٹیریو کا 204 دن کا چیمپئن شپ دور ختم ہو گیا۔

 

اس فتح کے ساتھ، جان سینا نے WWE گرینڈ سلم بھی مکمل کر لیا، اور اب وہ اپنے 23 سالہ کیریئر میں WWE کی تمام بڑی چیمپئن شپ اپنے نام کر چکے ہیں، جن میں WWE چیمپئن شپ، یونائیٹڈ اسٹیٹس چیمپئن شپ، ٹیگ ٹیم چیمپئن شپ اور اب انٹر کانٹینینٹل چیمپئن شپ شامل ہے۔