ڈرامہ ’پامال‘ کے بولڈ مناظر پر سوشل میڈیا صارفین کا شدید ردعمل، صبا قمر اور عثمان مختار تنقید کی زد میں

news-banner

انٹرٹینمنٹ - 13 نومبر 2025

ڈرامہ سیریل ’پامال‘ کی حالیہ قسط میں صبا قمر اور عثمان مختار کے بولڈ مناظر پر صارفین کی جانب سے شدید تنقید کی جا رہی ہے۔

 

کہانی ملیکہ نامی مصنفہ کے گرد گھومتی ہے، جس نے شادی سے پہلے اور بعد میں مشکل زندگی گزاری۔ 

 

والد کے بغیر پرورش پانے والی ملیکہ شادی کو ایک پریوں کی کہانی سمجھتی ہے، مگر رضا سے شادی کے بعد اس کے خواب چکنا چور ہو جاتے ہیں کیونکہ رضا اس کی توقعات پر پورا نہیں اترتا۔ 

 

ڈرامے میں دکھایا گیا ہے کہ رضا اپنی بیوی پر شک کرتا ہے اور اس پر پابندیاں لگاتا ہے۔

 

حالیہ قسط میں جھگڑے کے بعد رضا اور ملیکہ کی ہسپتال میں ملاقات دکھائی گئی، جہاں ملیکہ اپنے جذبات پر قابو نہ رکھتے ہوئے رضا کو گلے لگا لیتی ہے۔

 

یہ منظر بغیر کسی سینسرشپ کے نشر کیا گیا، جس پر سوشل میڈیا پر صارفین نے شدید ردعمل دیا۔

 

 کئی صارفین نے اداکاروں اور چینل کو بولڈ مناظر دکھانے پر تنقید کا نشانہ بنایا۔

 

 ایک صارف نے کہا کہ ہدایتکار کو شرم آنی چاہیے، اور کہا کہ پاکستانی ڈرامے اب بھارتی ڈراموں کی طرح ایسے مناظر دکھانے لگے ہیں۔