پاکستان-سری لنکا ون ڈے سیریز: باقی 2 میچز کے شیڈول میں تبدیلی، راولپنڈی میں ہی کھیلیں جائیں گے

news-banner

کھیل - 13 نومبر 2025

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کے باقی دونوں میچز کا شیڈول تبدیل کر دیا گیا ہے۔

 

 چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں بتایا کہ اب یہ میچز 14 اور 16 نومبر کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوں گے۔

 

محسن نقوی نے سری لنکن ٹیم کے پاکستان کے دورے کو جاری رکھنے کے فیصلے پر شکریہ ادا کیا اور کھلاڑیوں کو فول پروف سیکیورٹی کی یقین دہانی بھی کرائی۔ 

 

واضح رہے کہ پہلے یہ میچز 13 اور 15 نومبر کو کھیلے جانے تھے، اور اس سے قبل سری لنکن ٹیم دورہ ادھورا چھوڑ کر واپس جانے کا عندیہ دے چکی تھی۔