امریکہ کا طویل ترین شٹ ڈاؤن ختم، ایوان نمائندگان نے حکومتی فنڈنگ بل منظور کر لیا

news-banner

دنیا - 13 نومبر 2025

امریکی سینیٹ کے بعد ایوان نمائندگان نے بھی حکومتی اخراجات سے متعلق بل منظور کر لیا، جس کے نتیجے میں یکم اکتوبر سے جاری امریکی تاریخ کا طویل ترین شٹ ڈاؤن ختم ہو گیا۔

 

 ایوان میں 222 ارکان، جن میں 6 ڈیموکریٹس شامل تھے، نے بل کی حمایت کی، جبکہ 209 ارکان، جن میں 2 ریپبلکن شامل تھے، نے مخالفت کی۔

 

اب یہ بل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو دستخط کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔ بل کی منظوری سے حکومت کو 30 جنوری تک فنڈز فراہم کیے جا سکیں گے، جس سے سرکاری مالیاتی سرگرمیاں بلا رکاوٹ جاری رہ سکیں گی۔

 

 اس بل کا مقصد غذائی امداد کی بحالی، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی اور ائیر ٹریفک کنٹرول نظام کی دوبارہ سرگرمی بھی شامل ہے۔ یہ اقدام طویل مالی بحران اور وفاقی خدمات میں خلل کے بعد امریکی قانون سازوں کی طرف سے اٹھایا گیا۔