تازہ ترین - 13 نومبر 2025
زمبابوے کی کرکٹ ٹیم سہ فریقی سیریز کے لیے اسلام آباد پہنچ گئی، سخت سیکیورٹی میں ہوٹل منتقل
کھیل - 13 نومبر 2025
زمبابوے کی کرکٹ ٹیم سہ فریقی ٹی20 سیریز کے لیے اسلام آباد پہنچ گئی ہے، جس میں پاکستان، سری لنکا اور زمبابوے حصہ لے رہے ہیں۔ مہمان ٹیم کو ایئرپورٹ سے سخت سیکیورٹی حصار میں ہوٹل منتقل کیا گیا جہاں وہ آج آرام کرے گی۔
سیریز 18 نومبر سے راولپنڈی میں شروع ہوگی اور 29 نومبر تک جاری رہے گی۔ پہلے یہ سیریز 17 نومبر سے شروع ہونی تھی اور کچھ میچز لاہور میں شیڈول تھے، لیکن سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر تمام میچز راولپنڈی منتقل کر دیے گئے۔
اسلام آباد میں حالیہ خودکش دھماکے کے بعد سری لنکن کھلاڑیوں نے اپنی حفاظت کے حوالے سے خدشات کا اظہار کیا تھا۔
تاہم سری لنکا کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے، اور کسی کھلاڑی کی غیر حاضری کی صورت میں متبادل کھلاڑی روانہ کیے جائیں گے۔
ایک سری لنکن عہدیدار کے مطابق کم از کم آٹھ کھلاڑی سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے حصہ لیے بغیر وطن واپس لوٹ سکتے ہیں، مگر بورڈ نے پاکستان میں سہ ملکی سیریز مکمل کرنے کا عزم برقرار رکھا ہے۔
دیکھیں

