کم عمر اسٹار یو زیدی نے چین کے نیشنل گیمز میں نیا ایشیائی ریکارڈ قائم کر دیا

news-banner

کھیل - 13 نومبر 2025

کم عمر تیراک یو زیدی نے شینژن، چین میں منعقدہ نیشنل گیمز میں شاندار تیراکی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دنیا بھر کے شائقین کو حیران کر دیا۔ 11 نومبر کو 13 سالہ یو زیدی نے خواتین کے 200 میٹر انفرادی میڈلے میں 2:07.41 منٹ کے وقت کے ساتھ گولڈ میڈل جیتا اور 2012 لندن اولمپکس میں یے شی وین کے قائم کردہ 2:05.57 کا ریکارڈ توڑ دیا، جب یو زیدی پیدا بھی نہیں ہوئی تھیں۔

 

ہیبئی کی یہ اسکول طالبہ اپنے اس مظاہرے سے دنیا بھر کے شائقین کو حیران کر گئی اور یہ ریکارڈ تاریخ کے 9ویں تیز ترین ریکارڈ میں شامل ہو گیا۔ اس کامیابی کے ساتھ ہی یو زیدی اس برس دنیا کی دوسری سب سے تیز خاتون تیراک بھی بن گئیں، جو صرف کینیڈا کی عالمی ریکارڈ ہولڈر سمر میکِنٹاش سے پیچھے ہیں۔

 

یو نے اپنی ذاتی بہترین کارکردگی میں تقریباً 2 سیکنڈ بہتری دکھائی جو جولائی میں سنگاپور میں قائم کی گئی تھی، جہاں انہوں نے پہلی بار بین الاقوامی سطح پر ورلڈ ایکواٹک چیمپئن شپ میں چین کی 4x200 میٹر فری اسٹائل ریلے ٹیم کے حصہ کے طور پر کانسی کا تمغہ جیت کر شہرت حاصل کی تھی۔

 

انہوں نے اپنی دیگر انفرادی ریسوں، 400 میٹر میڈلے، 200 میٹر بٹر فلائی، اور 200 میٹر میڈلے میں چوتھی پوزیشن حاصل کی۔ اگر یو کی کارکردگی کا تسلسل برقرار رہا، تو وہ مستقبل میں بین الاقوامی مقابلوں، بشمول لاس اینجلس 2028 اولمپکس میں اہم حریف بن سکتی ہیں۔

 

یو نے چھ سال کی عمر میں تیراکی شروع کی اور تعلیمی مصروفیات کے ساتھ سخت تربیت کرتی ہیں۔ اپنی فتح کے بعد انہوں نے سی سی ٹی وی سے گفتگو میں کہا کہ وہ "بہت خوش اور پرجوش ہیں" اور کبھی نہیں سوچا تھا کہ اتنا اچھا نتیجہ حاصل کریں گی۔

یو زیدی پیر کو 400 میٹر میڈلے میں حصہ لیں گی، یہ وہ ایونٹ ہے جو انہوں نے مئی میں نیشنل سوئمنگ چیمپئن شپ میں بھی جیتا تھا۔