اسپاٹیفائی کا نیا فیچر: اب واٹس ایپ اسٹیٹس پر براہِ راست گانے اور پلے لسٹ شیئر کرنا ممکن

news-banner

تازہ ترین - 13 نومبر 2025

دنیا کی مقبول میوزک اسٹریمنگ ایپ اسپاٹیفائی نے ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے جس کے ذریعے صارفین اب اپنے پسندیدہ گانے، البم، پلے لسٹ یا پوڈکاسٹس کو براہِ راست واٹس ایپ اسٹیٹس پر شیئر کر سکیں گے۔

 

ٹیکنالوجی رپورٹس کے مطابق، اب جب کوئی صارف اسپاٹیفائی پر کوئی گانا یا پلے لسٹ چلاتا ہے تو وہ شیئر کے آپشن سے واٹس ایپ منتخب کر کے اسے اپنے اسٹیٹس پر پوسٹ کر سکتا ہے۔

 

یہ پوسٹ ایک خوبصورت کارڈ کی شکل میں نظر آئے گی، جس میں گانے کا کور آرٹ، عنوان اور گلوکار کا نام شامل ہوگا۔ ناظرین کے لیے ایک مختصر آڈیو پریویو اور “اوپن اِن اسپاٹیفائی” کا بٹن بھی دستیاب ہوگا، جس پر کلک کر کے وہ براہِ راست اسپاٹیفائی پر جا سکیں گے۔

 

فی الحال یہ سہولت صرف اینڈرائیڈ صارفین کے لیے دستیاب ہے، تاہم کمپنی نے اشارہ دیا ہے کہ جلد ہی آئی او ایس کے لیے بھی یہ فیچر متعارف کروا دیا جائے گا۔ اگر صارفین کو ابھی تک یہ آپشن نظر نہیں آرہا تو وہ اپنی ایپ کو گوگل پلے اسٹور سے اپڈیٹ کریں۔