کھیل - 13 نومبر 2025
صدر زرداری نے 27ویں آئینی ترمیم بل پر دستخط کر دیے، بل اب آئین کا حصہ
پاکستان - 13 نومبر 2025
صدر مملکت آصف علی زرداری نے 27ویں آئینی ترمیم بل پر دستخط کر دیے، جو دونوں ایوانوں سے منظور ہو چکی ہے۔ اس ترمیم کے بعد بل رسمی طور پر آئین کا حصہ بن گیا۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی نے دو تہائی اکثریت سے 27ویں آئینی ترمیم منظور کی، جس میں 8 نئی ترامیم شامل کی گئیں۔ ترمیم کے حق میں 234 ارکان نے ووٹ دیا جبکہ مخالفت میں 4 ووٹ آئے، جن میں جے یو آئی کی تین خواتین ارکان شامل تھیں۔
شق وار منظوری کے دوران 59 ارکان نے کھڑے ہو کر مخالفت کا اظہار کیا۔ تحریک انصاف، پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی اور سنی اتحاد کونسل کے ارکان نے گنتی کے دوران ایوان سے واک آؤٹ کیا، جبکہ جے یو آئی کے ارکان نے ایوان میں موجود رہ کر ترمیم کی مخالفت کی۔
دیکھیں

