تازہ ترین - 20 نومبر 2025
پنجاب و خیبرپختونخوا میں شدید فضائی آلودگی برقرار، لاہور دنیا کا چوتھا آلودہ ترین شہر قرار
تازہ ترین - 20 نومبر 2025
پنجاب اور خیبرپختونخوا میں فضائی آلودگی کی صورتحال بدستور سنگین ہے، مضرِ صحت فضا کے باعث شہریوں میں سانس اور آنکھوں کی بیماریاں تیزی سے بڑھنے لگی ہیں۔
ماحولیاتی ویب سائٹ کے مطابق لاہور اس وقت دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں چوتھے نمبر پر ہے، جہاں سموگ کی اوسط شدت 366 ریکارڈ کی گئی۔
شہر کے مختلف علاقوں میں ایئر کوالٹی انڈیکس انتہائی خطرناک سطح پر جا پہنچا ہے—علامہ اقبال ٹاؤن 734، شالیمار 720، جوہر ٹاؤن 586، لوئر مال 494 اور کینٹ کے اطراف 423 ریکارڈ ہوا۔
دیگر شہروں میں بھی صورتحال تشویشناک ہے: گوجرانوالہ 645، فیصل آباد 295، بہاولپور 283 اور پشاور 444۔ جبکہ بھارتی دارالحکومت دہلی 502 اے کیو آئی کے ساتھ دنیا میں پہلے نمبر پر ہے۔
لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 11 اور زیادہ سے زیادہ 26 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے، موجودہ درجہ حرارت 16 ڈگری ریکارڈ ہوا جبکہ نمی 74 فیصد اور ہوا کی رفتار 2 کلومیٹر فی گھنٹہ رہی۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق دسمبر کے آغاز میں بارش کے امکانات موجود ہیں، جو سموگ میں کمی لا سکتی ہے۔
دیکھیں

